جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

سابق کپتان محمد یوسف 43برس کے ہو گئے

datetime 26  اگست‬‮  2017 |

جہانیاں(آن لائن) معروف کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف تینتالیس برس کے ہو گئے۔محمد یوسف 27اگست 1974ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا پرانا نام یوسف یوحنا تھا لیکن پھر دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر وہ سال2005ء میں حلقہ بگوش اسلام ہو گئے۔محمد یوسف نے1998ء میں یوسف یوحنا کے نام سے انٹر نیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیاانہوں نے 2005ء میں اسلام قبول کیا جس کے بعد ان پر فتوحات اور شہرت کے

دروازے وا ہوتے گئے۔محمد یوسف نے 88ٹیسٹ میچوں میں7431رنز بنائے جن میں24سنچریاں اور32نصف سنچریاں شامل ہیں۔انہوں نے282ون ڈے میچوں میں9624رنز بنائے جن میں 15سنچریاں اور 64نصف سنچریاں شامل ہیں ۔10مارچ2010ء کومحمد یونس اور محمد یوسف پرباہمی اختلافات سے قومی کرکٹ ٹیم کو نقصان پہنچانے کے جرم میں غیر معینہ کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔محمد یوسف نے29مارچ2010ء کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…