پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ الیون کیخلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ،قیادت سرفراز احمد کرینگے

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کے لئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جس کی قیادت سرفراز احمد کریں گے ، سہیل خان کی واپسی ہوئی ہے اور نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف ، رومان رئیس اور یامین ملک بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ محمد حفیظ، کامران اکمل،

اظہر علی اور سہیل تنویر ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔گزشتہ روز چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں نیشنل سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ الیون کے خلاف قوم سکواڈ کا انتخاب کیا ۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ( کپتان ) ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان ، احمد شہزاد ، بابر اعظم ، شعیب ملک ، عمر یامین ، عماد وسیم ، شاداب خان ، محمد نواز ، فہیم اشرف ، حسن علی ، عامر یامین ، محمد عامر، رومان رئیس ، عثمان شنوار اور سہیل خان شامل ہیں ۔ دوسری جانب چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے میچوں میں قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے جس سے انکے اعتماد میں اضافہ ہو گا ۔ قومی سکواڈ کو لاہور کے موسم اور پچ کی صورتحال کا جائرہ لینے کے بعد منتخب کیا گیا ہے ، ٹیم میں ایسے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کی پرفارمنس بھی اچھی ہے اور وہ فارم میں بھی ہیں ۔ ان کھلاڑیوں میں فہیم اشرف ، رومان رئیس اور عامر یامین شامل ہیں جو کہ مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔

جبکہ فاسٹ بولر سہیل خان کی بھی واپسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے بہترینی اور مایہ ناز کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر ان نوجوانوں کرکٹرز کو بے حد فائدہ ہو گا اور یہ تمام کھلاڑی اپنی ہوم گراؤنڈ میں ہونے کی وجہ سے کم پریشر سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔دوسری جانب دورہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم میں شامل ہونے والے سہیل تنویر، کامران اکمل اور محمد حفیظ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے جبکہ اظہر علی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 12 ستمبر ،دوسرا میچ 13 ستمبر کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 ستمبر کو ہو گا۔ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 5 یا 6 ستمبر کو لگایا جائے گا۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…