جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی، عارف علوی کا حیران کن دعویٰ

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی اس لیے افسران کچھ بھی کرنے سے پہلے سوچ لیں کہ اگر ہماری حکومت ہوئی تو انہیں اس کا حساب دینا ہوگا

سکھر کا جلسہ تاریخی ہوگاکیونکہ پی ٹی آئی کا ہر جلسہ پچھلے جلسے سے زیادہ ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں جتوئی ہاؤس میں مرکزی رہنما لیاقت جتوئی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ لوگ عمران خان اور تحریک انصاف کی طرف مائل ہو رہے ہیں سندھ میں ہم نے ممتاز بھٹو کو اپنی پارٹی تحریک انصاف میں ضم کرنے کی دعوت دی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہمارے ساتھ شامل ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسے جلوس عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہے سکھر پیپلزپارٹی کا گڑھ رہا ہے اس لیے اس کا حال خراب ہے ہمارے جلسے سے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما اتنے پریشان ہیں کہ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں وہ بیمار نہ ہوجا ئیں سکھر میں انتظامیہ کی زیا دتیوں کے خلاف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے بھی بات کی تھی انہوں نے ازالے کا یقین دلایا تھا مگر ہو ا کچھ نہیں مردان میں تو پیپلزپارٹی کے جلسے میں ہم نے کوئی مداخلت نہیں کی تھی انہوں نے کہا کہ سندھ میں لوگوں کی شمولیت کے حوالے سے میڈیا کو کل بڑی خبریں ملیں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…