منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

اقتصادی راہداری منصوبہ میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کریں گے، احسن اقبال

datetime 4  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کریں گے، منصوبے کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والی لابیاں ناکام ہوں گی ،کراچی پاکستانی معیشت کا دل ہے ،کراچی میں قیام امن کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا ہے ،توانائی بحران کے جن کو بوتل میں بند کر کے ہی جائیں گے ،تمام جماعتیں ملکی ترقی پر توجہ دیں2018 ءمیں عوام فیصلہ کرے گی کہ کس نے ملک کی خدمت کی ہے ،عام انتخابات سے قبل پارٹی کا نہیں بلکہ ملک کا جھنڈا بلند کریں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے تمام اقدامات مثبت سمت میں جارہے ہیں،عالمی ادارے پاکستان کے معاشی بحالی کا اعتراف کررہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے،انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دے گااس منصوبے میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کریں گے، منصوبے کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والی لابیاں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا دل ہے،حکومت نے کراچی میں قیام امن کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا ہے،کراچی اور بلوچستان کی صورت حال 2013 ءسے بہت بہتر ہے،کراچی میں قیام امن کے لئے غیر جانبدارانہ اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018 میں ہی ہوں گے ،تمام جماعتیں ملک کی ترقی پر توجہ دیں، عوام 2018 میں فیصلہ کریں گے کہ کس نے ملک کی خدمت کی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یمن کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،پاکستان کسی غیر آئینی حکومت کو ختم کرنے مخالفت کرتا ہے، مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے پاکستان اور ترکی کی سوچ ایک ہے ،امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے پاکستان اور ترکی ملکر کردار ادا کریں گے ، ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ،چین کی مدد سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جو جلد مکمل کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ تھرکول کے وسائل کو 67 سال سے استعمال نہیں کیا گیا ہے ،ہم تھرکول کے وسائل کو استعمال کر کے ملکی معیشت کو مضبوط بنائیں گے ،تھرکول میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے جس کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی کی قیمتوں سے جڑی ہوئی ہیں،متعدد سیاسی جماعتوں کے کھوکھلے نعروں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہے اور بے یقینی کی فضاءپیدا کرنے والے ہمیشہ ملک کا نقصان کرتے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…