منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ نے اہم اسلامی ملک پر حملہ کردیا،سینکڑوں شہری جاں بحق، امریکی حکام کی تصدیق

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رقہ (این این آئی)شام کے شہررقہ میں امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے فضائی حملوں میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران 100شہری جاں بحق ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق یہ فضائی حملے داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں کئے گئے۔انہوں نے مقامی رہائشیوں کے حوالے سے بتایا کہ رقہ میں اتوار کے روز سے فضائی حملوں میں 100شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں گزشتہ روز بیدو اور السخنی کے علاقوں میں 55شہری جاں بحق ہوئے۔

سیرین آبزرویٹری کے مطابق ایک روز قبل حملوں میں 42شہری جاں بحق ہوئے جس میں 19بچے اور 12خواتین شامل ہیں۔ آبزویٹری کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کئی زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ اتحادی طیاروں نے سٹی سینٹر میں واقع رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب امریکی اتحاد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے رقہ اور اس کے قریبی علاقوں پر گزشتہ ہفتے 250 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔امریکی اتحاد کے ترجمان ریان ڈیلن نے بتایا کہ فضائی حملوں میں رقہ کے بڑے حصے کو نشانہ بنایا گیاآبزرویٹری کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رقہ میں 167 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ڈیلن نے بتایا کہ فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کی سنجیدہ تحقیقات کی جائیں گی تاہم انہوں نے بتایا کہ موصل جنگ کے خاتمے کے بعد انہوں نے رقہ میں فضائی حملوں میں اضافہ کیا ہے جن میں گزشتہ روز بیدو اور السخنی کے علاقوں میں 55شہری جاں بحق ہوئےامریکی اتحاد نے ایک ای میل میں بتایا کہ شہریوں کی جانوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔ شام کے شہررقہ میں امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے فضائی حملوں میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران 100شہری جاں بحق ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…