منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ہمارے ساتھ ہو یا ہمارے دشمنوں کے؟امریکہ نے پاکستان کو پھر مشکل میں ڈال دیا، کیا ہونیوالا ہے؟تشویشناک انکشافات

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)ہمارے ساتھ ہو یا ہمارے دشمنوں کے؟امریکہ نے پاکستان کو پھر مشکل میں ڈال دیا، کیا ہونیوالا ہے؟تشویشناک انکشافات،امریکہ کی جانب سے افغانستان ٗپاکستان اور جنوب ایشیائی خطے کیلئے نئی پالیسی کے اعلان کے امریکہ کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان مائیکل اینٹن نے کہا ہے کہ اب تک پاکستان کے ساتھ معاملات جس طرح جاری تھے وہ ختم ہوگئے ہیں

امریکی ویب سائٹ پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اب تک پاکستان کے ساتھ معاملات جس طرح جاری تھے وہ ختم ہوگئے ہیں اور امریکہ حقانی نیٹ ورک سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں اور ان گروہوں کا ساتھ دینے والے پاکستانی حکام پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔مائیکل اینٹن نے دعویٰ کیا کہ طویل عرصے سے امریکہ پاکستان کے ساتھ نہایت صبر سے پیش آتا رہا ہے ٗ تاہم ہمیں ان سے اس کا کوئی خاص فائدہ موصول نہیں ہورہا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان دہشت گرد گروہوں کی ’فعال اور براہ راست حمایت‘ کا ذمہ دار ہے۔ترجمان امریکی سلامتی کونسل نے بھارت اور افغانستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر اسلام آباد کی تشویش کو ’بہانہ‘ قرار دے کر خارج کردیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت جو افغانستان میں کررہا ہے وہ پاکستان کیلئے خطرہ نہیں، بھارت فوجی بیس قائم نہیں کررہا، اپنے فوجی تعینات نہیں کررہا، ایسا کچھ نہیں کررہا جس پر پاکستان شکایت کرے۔ پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بات کا فیصلہ کرے کہ اس کیلئے دہشت گردوں کا اتحادی بننا ٗانہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا زیادہ اہم ہے یا امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات۔انہوں نے خبردار کیا کہ اپنی پسند کا انتخاب کرے اس کے بعد ہم پاکستان کی پسند کے مطابق اپنا انتخاب کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان پر حملے کے وقت بھی امریکہ نے اس وقت کے پاکستانی سربراہ پرویزمشرف سے بھی اسی طرح کا تقاضا کیا تھا جس کے بعد پرویزمشرف نے امریکہ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیاتھا، اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان امریکی دھمکیوں کے جواب میں کیا کرتاہے؟

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…