جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

انتہائی اقدام خودکشی سے کم نہیں۔۔۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزام لگاناعمراکمل کو مہنگا پڑ گیا

datetime 17  اگست‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزامات عائد کرنے پر مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں جواب طلب کیا ہے ۔ اس حوالے سے پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اگر عمر اکمل نے جواب نہ دیا تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی ۔دوسری جانب مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کا کہنا ہے کہ میں حق پر ہوں اور اپنے موقف پر بھی قائم ہوں اور پی سی بی کو اپنا موقف ضرور دوں گا ۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز عمر اکمل نے الزام عائد کیا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دیں اور کہا کہ کرکٹ اکیڈمی میں کھیلنے کے بجائے کلب کرکٹ کھیلو۔دوسری جانب کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کرکٹر کو کوئی گالی نہیں دی۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ عمر اکمل غلط بیانی کررہے ہیں، انہوں صرف عمر کو کارکردگی بہتر بنانے کی تلقین کی تھی۔جبکہ ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے بھی عمر اکمل کے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ مکی آرتھر نے عمر اکمل کو سمجھایا آپ ایک فٹنس ٹیسٹ میں نہیں سات بار فیل ہو چکے ہیں۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب عمر کسی تنازع کی زد میں آئے ہیں۔2014ء میں عمر اکمل کا ایک ٹریفک وارڈن سے جھگڑا ہوگیا تھا جس کے بعد وہ ایک دن تک تھانے میں بند رہے تھے۔ٹریفک وارڈن نے انہیں سگنل توڑنے پر روکا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔اس کے علاوہ فیصل آباد میں ایک تھیٹر کے دوران ان کا وہاں کے اہلکاروں سے بھی جھگڑا ہوگیا جبکہ حیدرآباد میں مبینہ طور پر ایک ڈانس پارٹی میں بھی پکڑے گئے۔مڈل آرڈر بلے باز کو اس وقت کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی ہدایات پر عالمی کپ 2015ء کے بعد ڈراپ کردیا گیا تھا۔قومی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ کئے گئے کرکٹر عمر اکمل کو ہیڈ کوچ کوچ مکی آرتھر کے خلاف الزامات پر سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا سامناہے ۔

ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ہیڈ کوچ اور دیگر کوچنگ اسٹاف کے خلاف میڈیا میں جاکر عمر اکمل نے خود کشی جیسا کام کیا ہے۔ اس نے اپنے لیے واپسی کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کے ساتھ سچی ہمدردی رکھنے والے افراد کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ایک اور دل جلے نے ریکارڈ یاد دلایا کہ عمر اکمل نے سات سال میں واحد سنچری افغانستان کے خلاف اسکور کی اور اب بھی کچھ لوگ سمجھتے ہیں عمر اکمل ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے۔

بات یہیں ختم نہ ہوئی۔ ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ عمر اکمل نے ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدسلوکی کی، کئی بار مختلف منفی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے اور اب پاکستان ٹیم کے بہترین کوچ کو الزام دے رہے ہیں۔ایک اور ٹوئٹر صارف نے تو سارے قصے کو کوزے میں بند کردیا یہ کہہ کر کہ عمر اکمل کبھی نہیں سیکھتا۔واضح رہے کہ عمر اکمل نے الزام عائد کیا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سینئر کھلاڑیوں کے سامنے برا بھلا کہا اور گالیاں دیں جبکہ کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی میں ٹریننگ کا پہلا حق سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کا ہے۔ اکیڈمی میں ٹریننگ کے بجائیعمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کو کہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…