لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ق)کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے دعوی کیا ہے کہ(ن)لیگ کے 70 ارکان قومی اسمبلی بڑا فیصلے کرنے کےلئے تیار ہیں۔کراچی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے (ق)لیگ کے صدر
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے70 ایم این اے ان سے رابطے میں ہیں جو بڑا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیک نیتی سے لیگیوں کے اتحاد کا ایجنڈا لیکر کراچی جارہا ہوں، مسلم لیگیوں کے اتحاد کے مشن پر نکلا ہوں، اللہ مجھے کامیابی دے گا۔چوہدری شجاعت حسین کراچی میں فنکشنل لیگ کے رہنما پیر پگارا،(ن)لیگ سندھ کے صدر غوث علی شاہ اوردیگر لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ناراض لیگی رہنما ذوالفقار کھوسہ بھی میدان میں آ گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ناراض ایم این ایز کی بڑی تعداد ان سے رابطے میں ہیں۔ ذوالفقار کھوسہ سے سوال کیا گیا کہ کیا 70,60 ارکان اسمبلی آپ کے ساتھ ہوں گے، تو ان کا جواب تھا کہ اس سے زیادہ،اتنے کہ ان کو جھٹکا لگے گا۔ ذوالفقار کھوسہ کے مطابق 82 ناراض ایم این ایز نے بجٹ اجلاس میں آنے سے انکار کر دیا تھا۔ ذوالفقار کھوسہ کا کہنا ہے کہ 1993ءمیں پنجاب میں 228 میں سے 31 ارکان رہ گئے تھے، وہی صورتحال اب ہے۔ ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ ان کے ساتھ کسی نے نہیں ڈوبنا، میں بڑھکیں نہیں مار رہا۔ انہوں نے کہا کہ قیادت ختم ہو گی اور پیپلزپارٹی کی طرح ن لیگی ارکان بھی جا رہے ہیں۔اب مسلم لیگ(ق)کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے دعوی کیا ہے کہ(ن)لیگ کے 70 ارکان قومی اسمبلی بڑا فیصلے کرنے کےلئے تیار ہیں۔