جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

ناروے۔ پاک ناروے فورم کے زیراہتمام یوم پاکستان کی پروقارتقریب کا انعقاد

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو(عقیل قادر) پاک ناروے فورم کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں معززین اوسلو نے شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنا یا۔پروگرام میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں میں سیاستدان، علمائے کرام، صحافی حضرات، بزنس مین، وکلاء ، ڈاکٹرز، سپورٹس مین اور دیگر نے شرکت کی۔

18

یوم پاکستان کے پروگرام کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عبدالحمید وڑائچ تھے ۔ یوم پاکستان کے پروگرام کا آغاز آیات ربانی سے کیا گیا جس کی سعادت مسلم سنٹر فیورست کے امام و خطیب نور علی سیالوی نے حاصل کی او ر اوسلو کے معروف ثناء خواں عبدالمنان نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ تقریب سے اوسلو ٹی وی اور اوورسیز گلوبل ٹی وی کے ڈائریکٹر ارشد وحید چودھری نے اپنے ٹی وی چینلز کا تعارف اور اسکے مقاصد پیش کیے، اس موقع پر انہوں نے پاک ناروے فورم کے منتظمین کو خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔پاک ناروے فورم کے جنرل سیکریڑی چودھری وسیم شہزاد نے پاک ناروے فورم کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور کہا کہ ہماری تنظیم غیر سیاسی ہے اور ہمارے ہر ممبر کو حق حاصل ہے کہ وہ کھل کر آزادی رائے کا اظہار کر سکے۔ تقریب سے ناروے کے معروف شاعر ارشد شاہین، نارویجن کرکٹ بورڈ کے صدر تنور احمد، سابق سپیکر اسمبلی اختر چودھری، معروف مذہبی سکالرمولانا محبوب الرحمن اور ناروے میں سفیر پاکستان عبدالحمید وڑائچ نے خطاب کیا اور تمام مقررین نے خود احتسابی پر زور دیا اور کہا کہ اگر ہم اپنے کردار کو بہتر بنائیں تو کوئی شک نہیں کہ پاکستان بہت کم عرصے میں ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھر سکتا ہے۔پاک ناروے فورم کے صدر چودھر ی محمد اقبال، سنیئر نائب صدر مہر محمد عباس، نائب صدر راجہ عاشق حسین، جنرل سیکریڑی چودھر ی وسیم شہزاد، چیف آرگنائزر چودھری اسماعیل سرور، جوائنٹ سیکریڑی چودھری قمر عباس ٹوانہ اور ویلکم کمیٹی کے چیئر مین مہر محسن رضا نے تمام مقررین کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے جبکہ پاک ناروے فورم کے صدر چودھر ی محمد اقبال نے تمام مہمانوں کا پروگرام میں شرکت کرنے اور انہماک سے سننے پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض حاجی ذوالفقار علی نے احسن انداز میں ادا کیے۔

2

 

2  1  3  4  5  6  7  8  9  10  11  12  13  14  15  16  17  18  19  20  21  22  23  24

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…