منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

قطر کے سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے اختلافات میں دھماکہ خیز موڑ، جنگ کا خطرہ، اہم اسلامی ملک کے ہزاروں فوجی پہنچ گئے

datetime 15  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے اختلافات میں دھماکہ خیز موڑ، جنگ کا خطرہ، اہم اسلامی ملک کے ہزاروں فوجی پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق جب عرب ملکوں نے قطر کا سفارتی بائیکاٹ کیا تو اس وقت قطر نے ترکی سے فوج اور جنگی ساز و سامان کی درخواست کی جو کہ جلد منظور کر لی گئی تھی۔ العربیہ کے مطابق قطر کی جانب سے ترکی کو فوجی معاونت کے لیے درخواست پر ترک پارلیمان نے فوری جواب دیا اور درخواست منظور کرکے فوجی کمک مہیا کی۔

دوحہ کی جانب سے ترکی سے فوجی امداد فراہم کرنے کی درخواست نے ترک فوج کے لیے ایک اڈے کے قیام کی اجازت دینے کے خدشات کو مزید تقویت ملی۔ بتایا جاتا ہے کہ دوحہ میں قائم ہونے والے اس فوجی اڈے میں تین ہزار ترک فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔قطر کی جانب سے صرف فوجی نفری نہیں بلکہ بھاری جنگی آلات بھی فراہم کرنے کو کہا گیا تھا۔ العربیہ کے مطابق قطر کے خلاف کسی فوجی کارروائی کا کوئی امکان موجود نہیں تھا، لیکن اس کے باوجود دوحہ نے سفارتی بحران کا کہہ کر ترکی سے عسکری امداد طلب کی تھی۔ قطر کی درخواست پر خلیجی بحران کے اس عرصے میں ترکی نے چھ مرتبہ اپنے فوجی دستے قطر بھیجے۔ ترک فوج کی تعداد کے بارے دوحہ میں مختلف خبریں آتی رہتی ہیں، ترک فوج کی موجودگی کو اس بات سے تعبیر کیا جا رہا ہے کہ اس کا مقصد قطری حکومت کو گرانے کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانا ہے۔ دوسری جانب پڑوسی عرب ملکوں کی طرف سے قطعاً قطر میں حکومت کی تبدیلی کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔ دوحہ کے دہشت گردی کی معاونت کرنے پر صرف اس کا سفارتی بائیکاٹ کیا گیا۔ فوجی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں، العربیہ کے مطابق جنگی تیاریوں کا یہ قطری اقدام کو نہیں نیہں ہے اس سے پہلے 2014 میں بھی جب قطرکو علاقائی تنہائی کا سامنا کرنا پڑا تو اس وقت بھی ترکی کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کیے تھے اور اسی سال امیر قطر نے سعودی عرب سے تکمیلی معاہدے پر دستخط کیے لیکن شاہ عبدالعزیز بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد اس معاہدے سے پھر گئے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…