جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

بجلی کی بچت،مارکیٹوں اور دکانوں کو جلدی بند کروانے کے اقدامات کئے جائیں،وزیراعظم

datetime 2  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو بجلی کی بچت کے لیے مارکیٹوں اور دکانوں کو جلدی بند کروانے سمیت دیگر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ملک میں توانائی بحران کی جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کی زیرصدارت جمعرات یعنی آج ہونے والے اجلاس کے دوران وزارت پانی و بجلی کے حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ اس وقت ملک کو 5 سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی کے بحران کا سامنا ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بڑھتا رہے گا۔وزیراعظم نے اس موقع پر حکام کی ہدایت کی کہ گرمیوں میں شہری علاقوں میں 6 جب کہ دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔اجلاس میں بجلی پیدا کرنے کے لیے شروع کیے گئے پروجیکٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت توانائی کی کمی کو پورا کرنے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے جب کہ جلد شمسی، پانی، نیوکلیئر اور دیگر ذرائع سے 10 ہزار میگاواٹ پیدا کرکے نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…