جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

قطر نے 80 ممالک کے لیے ویزا فری اسکیم متعارف کرادی،نام جاری

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو حہ (این این آئی)قطر نے 80 ممالک کے لئے مفت ویزا اسکیم متعارف کرا دی جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔قطر کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی فری ویزا اسکیم کے تحت یورپی یونین، مغربی ممالک، لاطینی امریکا اور ایشائی ممالک پر مشتمل 80 ممالک کے شہریوں کو مفت ویزا دستیاب ہوگا۔حکام کے مطابق ویزا اسکیم میں شامل ممالک کے شہریوں کو صرف اپنا مستند پاسپورٹ دکھانا ہوگا جس کے بعد انہیں ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی

جب کہ ویزا فری اسکیم قطر کو خطے کا آزاد ترین ملک بنادیگی۔فری ویزا حاصل کرنے والے نمایاں ممالک میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، بھارت، جنوبی افریقہ ٗ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور مشرقی افریقی ملک سیچلس شامل ہیں ٗپہلے سے ویزا فری 6 خلیجی ممالک کے علاوہ لبنان واحد عرب ملک ہے جسے اسکیم میں شامل کیا گیا ٗمفت ویزا حاصل کرنے والے افراد کو ان کے ملک کی کیٹیگری کے حساب سے قطر میں قیام کی اجازت ہوگی، کم سے کم قیام کی مدت 30 روز اور زیادہ سے زیادہ 180 دن ہیں جبکہ شہریوں کے لئے 90 روز کا ویزا بھی ہے۔قطر ٹورازم اتھارٹی کے قائم مقام چیئرمین حسن ال ابراہیم کا کہنا ہے کہ فری ویزا اسکیم کے ذریعے لوگوں کو قطر کی جانب سے مہمان نوازی کا موقع ملے گا اور یہاں آکر غیر ملکیوں کو ثقافتی ورثے اور قدرتی خزانے کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔خیال رہے کہ نومبر 2016 میں قطر نے فری ٹرانزٹ ویزا متعارف کرایا تھا جس کے تحت مختلف ممالک کے مسافروں کو کم سے کم 5 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 4 دن تک قیام کی اجازت دی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…