لاہور(آئی این پی) پنجاب بھرمیں پٹواری ،قانون گو،تحصیل دار ،نائب تحصیل داراورگرداورزکی پوسٹیں ختم کرنے کا پرپوزل تیار‘نئے عہدوں کیلئے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان ہوگا‘چودہ سالہ ایجوکیشن اور آئی ٹی کے شعبہ میں مہات بھی مشروط ہو گی۔ذرائع کے مطابق لاہورسمیت صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنرز کے ا سٹاف میں کمی کو پورا کرنے کے لیے محکمہ مال کے سروس سٹرکچر کواپ گریڈ کیا جارہا ہے پنجاب بھرمیں
پٹواری ،قانون گو ،تحصیل داراور نائب تحصیل دار سمیت گردوار کی پوسٹیں ختم کرنیاورنئے عہدوں کا پرپوزل تیار کر لیا گیا ہے پنجاب بورڈآف ریونیو کے نئے مجوزہ پروپوزل کیمطابق ٹیسٹ پاس کرنے والے پٹواری، قانون گو،گرداور،نائب تحصیل داراورتحصیل داروں کو نئے عہدیدیئے جائیں گے، ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے اہلکاروں کوجونئیراورسینئر کلرک سمیت دیگر عہدوں پر تعینات کیا جائے گا ،چودہ سالہ تعلیم اورآئی ٹی کی مہارت رکھنے والے پٹواری کوگریڈ بارہ پر اسسٹنٹ ریونیو کا عہدہ دیا جائے گا گریڈ نوکاموجودہ پٹواری اگر ٹیسٹ پاس نہ کرسکاتواسیڈپٹی کمشنر آفس میں جونیئر کلرک لگا دیا جائے گاقانون گو اورگرداورز کو امتحان پاس کرنے کے بعد ریونیو اسسٹنٹ اور ریونیو سپروائزر تعینات کیا جائے گاقانون گو اور گرداورز امتحان پاس نہ کرسکے تو انہیں ڈپٹی کمشنر آفس میں جونئیر اور سینئر کلرک تعینات کیا جائیگا، گریڈ چودہ کے نا ئب تحصیل دار کی موجود پوسٹ کو ریونیو سپر وائز ز کی پوسٹ میں اپ گریڈ کرنیکا پرپوزل تیار کیا گیا ہے گریڈ چودہ کا نائب تحصیل اگر امتحان پاس نہ کرسکا تو سینر کلرک تعینات ہو گا، گریڈ سولہ کے تحصیل دار کی پوسٹ کو ایڈیشنل اسسٹنٹ ٹو کمشنر کی پوسٹ پر اپ گریڈ کرنے کا پرپوزل تیار کیا ہے حکام کاکہنا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کے ا سٹاف میں اضافے کے لیے محکمہ مال کے ملازمین و افسران کے
سروس سٹرکچرکو اپ گریڈ کیاجارہا ہے پروپوزل اعلی حکام سے منظوری کے لیے ارسال کردیا گیا ہے ریونیو ماہرین سے بھی اس حوالے سے تجاویز لی جائیں گی جس کے بعداس پروپوزل کا حتمی اطلاق ہو گا۔