پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور بلے باز ذوالقرنین حیدر آج کہاں اور کس حال میں ہیں ؟

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان نے کرکٹ کے میدان میں ان گنت ایسے ایسے ہیرے پیدا کیے جنہوں نے نہ صرف پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ دنیامیں اپنا نام بھی منوایا ۔ پاکستان کے ایسے ہی ایک وکٹ کیپر اور بلےباز ذوالقرنین حیدر بھی تھے جنہوں نے کرکٹ کی دنیا میں خود کو ایسے منوایا کہ کہ پھر کیا بڑا اور کیا چھوٹا ہر کسی نے ہی

ان کی تعریف کی مگر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اس معروف کرکٹر کی زندگی میں ایک عجیب و غریب موڑآیا جب لاہور میں پیدا ہونے وا لایہ معروف کرکٹر قتل ملنے کی دھمکیوں کا بتا کر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوران میچ چھوڑ کر غائب ہو گیا اور اور پھر بعد میں پتہ چلا کہ کچھ زرا سی زیادہ مراعات کی خاطر پاکستان کو چھوڑ جانے والے ذوالقرنین نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔ مداح سوچتے تو ضرور ہونگے کہ اپنے تابناک مستقبل کو چھوڑ کر جانے والا ذوالقرنین آج کہاں اور کس حال میں ہے تو قارئین کو بتاتے چلیں کہ ذوالقرنین حیدر نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی تاہم وہ مسترد ہونے پر وہ پاکستان واپس لوٹ آئے اور اب وہ بینکنگ کے شعبہ میں نوکری کیساتھ ساتھ امریکہ میں پرائیویٹ ٹینس بال T20 ٹورنامنٹس کھیل رہے ہیں۔یوں کرکٹ کی دنیا کا ایک روشن ستارہ اپنے زرا سے لالچ کی خاطر آج ایک چھوٹی سی نوکری کرنے پر مجبور ہے ۔ سابق قومی ہیرو ذوالقرنین حیدر کا یہ واقعہ ہمیں یہ بات سکھاتا ہے کہ ہمیں کبھی بھی تھوڑی سی لالچ کیلئے ایسے فیصلے نہیں کرنے چاہئیں جو ہماری پوری زندگی کو اس بری طرح متاثر کریں ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…