بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

روہنگیا مسلمانوں پر منظم مظالم نہیں کیے گئے،میانمار حکومت

datetime 7  اگست‬‮  2017 |

ینگون(این این آئی)میانمار میں ایک حکومتی کمیشن نے کہا ہے کہ ملکی سکیورٹی فورسز روہنگیا مسلم خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، اس برادری کے افراد کے قتل یا ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کے منظم واقعات کی مرتکب نہیں ہوئی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک وفد نے کچھ عرصہ پہلے میانمار کی ریاست راکھین میں ملکی دستوں نے روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف کریک ڈاؤن میں وسیع پیمانے پر مظالم ڈھانے کاعمل رپورٹ کیاتھا ،

اس مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے مطابق ملکی فوج نے ان کی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں کیں اور مردوں کو ہلاک کیا اس کریک ڈاؤن کے دوران روہنگیا مسلمانوں کی املاک کو بھی دانستہ طور پر تباہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے اس تناظر میں ایک خصوصی رپورٹ مرتب کی تھی، جس میں مذکورہ انکشافات کیے گئے تاہم میانمار کی حکومت کی طرف سے بنائے گئے ایک خصوصی کمیشن نے اقوام متحدہ کے یہ انکشافات مسترد کر دیے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں ملکی سکیورٹی فورسز نے راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔تب میانمار حکومت کا الزام تھا کہ اس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے جنگجو بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل علاقوں میں سکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملوں میں ملوث تھے۔ تاہم میانمار کی حکومت نے ان واقعات کی چھان بین کی خاطر اقوام متحدہ کے آزاد معائنہ کاروں کو متاثرہ علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…