جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’تمہارے کپتان لڑکیوں کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتے تو پھر ۔۔!‘‘

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کے الزامات کیا سامنے آئے پاکستان تحریک انصاف میں ایک بھونچال ہی آگیا ۔ مسلم لیگ(ن) بھی اس معاملے میں کھل کر سامنے آئی اور تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ پاکستان کی معروف این جی اوز کی خواتین ورکرز نے جہاں عائشہ گلالئی کا ساتھ دیا وہیں نہ صرف تحریک انصاف کی خواتین ورکرز کپتان کی حمایت میں بولیں بلکہ

نواز شریف کی پارٹی کی خواتین ورکرز نے بھی کپتان کا کھل کر دفا ع کیا ۔ حقیقت ابھی سامنے انہیں آئی تاہم اس پر جتنی سیاست کی گئی اس کے قابل افسوس پہلو بھی دیکھنے کو ملے ۔ ایک طرف تو عائشہ گلالئی کی بہن کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو دوسری طرف عمران خان پر تنقید کرنے ولے اس قدر گر گئے کہ انہوں نے مرحوم امجد صابری کے ورثا کی عزت کا بھی خیال نہ کیا اور صابری مرحوم کی شہادت کے بعد عمران خان کی جانب سے کی جانے ولی تعزیت کو انتہائی غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ۔ تحریک انصاف کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ ان کے لیڈر تو وہ ہیں جو خاتون کو آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے تو جواباً تحریک انصاف کے مخالفین نے انتہائی بیہودگی کا مظارہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر یہ پراپیگنڈہ کیا کہ آپ کے کپتان اگر آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتے تو صابری مرحوم کے گھر جا کر ان کی بیٹی کو عمران خان کس طرح دیکھ رہے ہیں ؟ حالانکہ صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان صابری مرحوم کی بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھ کر اسے دلاسہ اور تسلی دے رہے ہیں ۔ مخالفین کے اس نازیبا حملے کے بعد نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ پورے پاکستان کی عوام کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے میں آرہاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…