پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایکوا ڈور میں گرفتار پاکستانی سے متعلق دستاویزات کے لئے درخواست

datetime 2  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجادعلیشاہ کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے ایکوا ڈور میں گرفتار پاکستانی شہری کو ضروری دستاویزات فراہم کرنے کے متعلق سے درخواست پر ہوم ڈپارٹمنٹ سندھ، جیل حکام اور دیگر کو 9اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ذیشان حبیب نے ایکوڈور میں گرفتاراپنے بھائی کی رہائش کے لیے ضروری دستاویزات کی فراہمی کے متعلق عامر منصوب قریشی ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ اسکے بھائی رضوان حبیب علوی کو 2004ء4 میں برطانیہ میں کروڑ پتی شہری کوقتل کے الزام میں 18سال قید سنائی گئی تھی،ملزم نے کچھ عرصے برطانیہ کی جیل میں قید گزاری، بعدازاں 2009ء4 میں کراچی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔قانون کے مطابق ملنے والی معافیوں کے باعث رضوان علوی ایک سال بعد ہی رہا ہوگیا، رہائی کے بعد بیرون ملک جاتے ہوئے ایکوڈورو میں گرفتار کرلیا گیا، اسے برطانیہ میں ہونیوالے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا جو سراسر غیرقانونی ہے جبکہ وہ اپنی قید مکمل کرچکا ہے اس لیے درخواست گزار بھائی کی رہائی کے لیے قانونی چارہ جوئی کرنا چاہتا ہے، اس مقصد کے لیے اسے اپنے بھائی کے برطانیہ سے پاکستان منتقل کیے جانے اورکراچی سینٹرل جیل میں قید کا ریکارڈ درکارہے۔
متعلقہ حکام نے مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کی درخواست میں سیکریٹری ہوم، ا?ئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ کراچی سینٹرل جیل کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی کہ مطلوب مصدقہ دستاویزات فراہم کی جائیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ وزارت داخلہ میں کچھ ایسی کالی بھیڑیں موجود ہیں جوبیرون ملک سے تحویل ملزمان کے معاہدے کے تحت پاکستانی ملزمان کو ملک لے ا?تے ہیں اور سزا مکمل ہونے سے قبل رہاکرادیتے ہیں،اس وجہ سے برطانیہ نے پاکستان سے تحویل ملزمان کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…