بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

بھارتی حکمرانوں نے مسلمانوں کو بدنام اور رسوا کرنے کے نت نئے طریقے ڈھونڈ لئے

datetime 4  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن) جمہوریت کا دعویدار بھارت مسلمانوں کا استحصال کرنے اور انہیں استعمال کرنے کی پالیسی پر پہلے ہی گامزن تھا لیکن اب بھارت کی حکمرانوں ، سرمایہ داروں اور بااثر شخصیات نے مسلمانوں کو بدنام اور رسوا کرنے کے نت نئے طریقے ایجاد کرلئے ہیں ، بے روزگار مسلمان نوجوانوں کو سنگین جرائم میں ملوث کرکے بھارتی حکمران نہ صرف اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالتے ہیں بلکہ دنیا میں مسلمانوں کی شبیہ کو بھی مجرمانہ انداز میں پیش کیا جارہا ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ اس سلسلے میں بھارتی حکمرانوں کا ایک موثر آلہ سمجھا جاتا ہے عالمی سطح پر بھارت کے حوالے سے کئے گئے ایک تجزیاتی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارتی معاشرے میں مسلمانوں کوسیاسی طور پر استعمال کرنے اور ان کا استحصال کرنے کی بات تو عام ہے تشہیر اور ترقی کیلئے بے بنیاد دعوؤں میں بھی مسلمانوں کا استعمال ہوتا ہے لیکن اب حالات یہاں تک پہنچ آئے ہیں کہ بھارت نے مسلم اقلیت کو بھارتی حکمران اپنے گھناؤنے جرائم کی انجام دہی میں بھی استعمال کررہے ہیں سروے میں کہا گیا ہے کہ ویسے تو مسلمانوں کا ہر موقع پر استحصال کیا جانے لگا ہے لیکن اب نتائج ایسے بھی سامنے آرہے ہیں کہ بھارت میں مسلمانوں کی شبیہ کو بھی مجرمانہ انداز میں بگاڑنے کی کوششیں بھی عروج پر ہیں کمزور معیشت وسائل کی کمی محرومی اور دیگر مجبوریوں کا فائدہ اٹھا کر بے روزگار مسلمان نوجوانوں کو استعمال کیاجارہا ہے اور یہ سلسلہ بھارت کے شہری علاقوں سے لے کر دیہی اور قصبات تک پھیل چکا ہے اور یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ شہری علاقوں میں نہ صرف مسلمانوں کے پاس ذاتی مکانات ہیں بلکہ ان کے پاس مستقل روزگار کے بھی کوئی مواقع نہیں جبکہ بھارتی حکمرانوں نے دیہی علاقوں میں بھی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے ان علاقوں میں نہ مسلمانوں کے پاس زمین ہے اور نہ ہی کوئی روزگار اس ابتر

صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی سرمایہ دار اور سیاسی قائدین منظم انداز میں مسلمانوں کا استعمال کرنے لگے ہیں سرو ے میں کہا گیا ہے کہ جو بھی حالات ہوں مسلمان صرف استحصال ، استعمال اور فائدہ حاصل کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے حال ہی میں حیدر آباد شہر میں ایسے واقعات پیش آئے جس میں مسلمان نوجوانوں کو جرائم میں گرفتار کیا گیا لیکن بعد میں تحقیقات میں وہ بے گناہ ثابت ہوئے جبکہ گزشتہ دنوں کانگریس کے رہنما وکرم گوڑ کے معاملے پر ان چار مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا

وکرم گوڑ نے ان مسلمان نوجوانوں کو رقم دے کر قتل کی واردات سرانجام دلوائی اس کے علاوہ بھارت کے دیگر علاقوں نئی دہلی ، ممبئی ، حیدر آباد سمیت کئی علاقوں میں بھارتی پولیس اور ٹاسک فورس کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں مسلمان نوجوانوں کو سرقہ ، راہزنی ، ڈکیتی اور چوری کے واقعات میں گرفتار کیا گیا تعصب کی بات یہ ہے کہ ان میں کم سن عمر مسلمان بھی شامل تھے تاہم جب تحقیقات ہوئیں تو یہ معلوم ہوا کہ ان نوجون مسلمانوں کا نہ کوئی مجرمانہ ریکارڈ ہے اور نہ کسی جرائم پیشہ گروپ سے منسلک ہیں صرف بھارتی بااثر شخصیات علاقائی سیاسی قائدین نے انہیں جرائم پیشہ بنایا یہ بات بھی عام ہے کہ بھارت میں ذرائع ابلاغ کا مخصوص گوشہ بھی بروقت مسلمانوں کو بدنام کرنے میں لگا ہوا ہے اس کے علاوہ ریاست تلنگانہ میں تقریباً 35لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں لیکن ان کی زرعی زمینوں پر وہاں کی بااثر شخصیات نے قبضے کئے ہوئے ہیں زمینیں واپس لینے پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے علاوہ ان کی عزتوں کوبھی پامال کیاجاتا ہے ۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…