بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغان فوجیوں کے ہاتھوں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ،امریکی رپورٹ میں افسوسناک انکشافات

datetime 2  اگست‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی)افغانستان میں جاری کارروائیوں پر نظر رکھنے والے امریکی حکومت کے ایک ادارے نے پنٹاگان سے درخواست کی ہے کہ وہ افغان فوجیوں کے ہاتھوں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ کو افشا کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹریکشن کی طرف سے کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ اس رپورٹ کو اس وجہ سے خفیہ رکھا جا رہا ہے کیونکہ اس میں دی گئی زیادہ تر معلومات کلاسیفائیڈ کے دائرے میں آتی ہیں۔

یہ رپورٹ حال ہی میں کانگریس کو جاری کی گئی ہے۔ایس آئی جی اے آر کے مطابق افغان عہدے دار جنسی زیادتی کے واقعات سے مناسب طور پر نمٹنے میں ناکام ہو چکے ہیں اور کچھ واقعات میں افغان حکومت نے گرفتاریاں کی ہیں اور جنسی زیادتیوں میں ملوث افراد کو سزائیں بھی دی ہیں۔کانگریس کے لیے اس رپورٹ کے خاکے پر مبنی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ افغان عہدے دار جرائم میں بدستور حصے دار ہیں، خاص طور پر جنسی استحصال اور افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بچوں کی بھرتیوں کے حوالے سے۔ایس آئی جی اے آر کے مطابق اب مسئلہ یہ تعین کرنا ہے کہ آیا امریکہ’ لے ہی قوانین ‘کی خلاف ورزی کو نظر انداز کرتا ہے جو امریکی اداروں کو انسانی حقوق سے متعلق اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے بیرونی ملکوں کے اداروں کی مدد اور معاونت سے روکتا ہے۔محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کو نفرت انگیز اور وحشیانہ قرار دیا ہے لیکن اس کا یہ بھی کہناتھا کہ ہر معاملے سے الگ سے نمٹا جائے۔ترجمان ایڈم سٹمپ نے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ہمیشہ سے ایک وحشیانہ جرم ہے اور یقینی طور پر انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ہے، تاہم ہر واقعہ حقائق اور قانون کی روشنی میں پرکھنے کا تقاضا کرتا ہے کہ آیا یہ لے ہی قانون کے تحت انسانی حقوق کی وسیع تر خلاف ورزی کے ضمرے میں آتا ہے یا نہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مارچ سے افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 20 فی صد اضافہ ہوا ہے اور سن 2016 اور 2016 کے دوران ملک میں افیون کی پیداوار دو گنا ہو کر تین ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…