لندن(این این آئی)لندن دنیا بھر میں سونے کے تجارتی لین دین کا سب سے بڑا مرکز جانا جاتا ہے۔ شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہاں ذخیرہ کیے گئے سونے بالخصوص بینک آف اِنگلینڈ کے تہہ خانوں میں موجود سونے کے مجموعی حجم کا انکشاف کیا گیا۔
برطانوی ٹی وی کے مطابق لندن شہر میں اس وقت ذخیرہ کی گئی سونے کی سلاخوں کی مجموعی مالیت 227 ارب برطانوی پاؤنڈ ہے۔رواں سال مارچ میں لندن میں پائی جانے والی سونے کی مجموعی مقدار 7500 ٹن یا 5.96 لاکھ سلاخیں تھیں جن کی مجموعی مالیت 300 ارب ڈالر تھی۔