نئی دہلی (این این آئی) مغربی اور شمال مشرقی بھارت میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 700 تک جاپہنچی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ سیلاب ان موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے جن کے نقصان دہ اثرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے
باعث سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں گجرات، راجستھان، آسام اور مغربی بنگال ہیں جہاں کئی دریاؤں کا پانی وسیع علاقوں میں پھیل چکا ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔سیلاب کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت مسائل سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی۔