جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پلانیٹ ایکس کا ٹکراؤ،اکتوبر میں زمین پر بڑی تباہی کی لرزہ خیزپیش گوئی،امریکی خلائی ادار ے ناسا کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی)ناسا نے اکتوبر میں زمین کے خاتمے کی افواہیں مسترد کردین۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناسا نے واضح کیا ہے کہ مستقبل قریب میں کسی بھی قسم کے خلائی اجسام سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں۔اس سے پہلے انٹرنیٹ پر مختلف پوسٹس اور بلاگز میں مسلسل یہ افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ

نیبیرو جسے پلانیٹ ایکس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اکتوبر میں ہمارے نظام شمسی سے ٹکرانے والا ہے جس سے زمین پر قیامت برپاہوجائے گی۔ان افواہوں کے مطابق ایک بڑا سیارہ زمین سے ٹکرا جائے گا اور سب کچھ تباہ کردے گا۔ناسا اس بارے میں کئی بار تردید کرچکا ہے۔خلائی ادارے کی ویب سائٹ میں 2012 سے موجود ایک بیان کے مطابق درحقیقت نیبیرو جیسے کسی سیارے کا وجود ہی نہیں اور جب وہ ہے ہی نہیں تو مستقبل قریب میں وہ زمین سے ٹکرا کر تباہی کا باعث بھی نہیں بن سکتا۔بیان میں کہا گیا کہ اگر یہ سیارہ حقیقی ہوتا اور زمین سے ٹکرانے والا ہوتا تو خلائی ماہرین کم از کم گزشتہ دہائی سے اس کی ٹریکنگ کررہے ہوتے اور وہ عام انسان بھی اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے، یقیناًاس کا کوئی وجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ دوربینی یا کسی بھی ذریعے سے اس سیارے کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی ایسے شواہد ملے ہیں کہ ہمارے نظام شمسی پر کسی قسم کے کشش ثقل کے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ان کے بقول اگر اتنی بڑی تباہی کا باعث بننے والا سیارہ آرہا ہوتا تو ہم اب تک اس کے کسی حصے کو دیکھ چکے ہوتے۔یہ پہلی بار نہیں کہ ناسا نے ‘قیامت’ کی افواہوں کے جوش و خروش پر ٹھنڈا پانی ڈالا ہو، اس سے قبل 2012 اور 2015 میں بھی اسی طرح کی افواہوں کی تردید امریکی خلائی ادارے نے کی تھی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…