بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

چین سب سے بڑی ورچوئل کائنات بنانے میں کامیاب

datetime 1  اگست‬‮  2017 |

بیجنگ(آن لائن)چین کے سائنسدانوں نے دنیا میں پہلی بار سب سے بڑی ورچوئل کائنات کو تیار کرلیا ہے۔دنیا کے تیز ترین سپرکمپیوٹر کی مدد سے چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سب سے بڑی ورچوئل کائنات کو تیار کیا جسے ’’سن وے تائی ہو لائٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق یہ ورچوئل کائنات رواں سال جون میں زیورخ یونیورسٹی کے ماہرین کی تیار کردہ کمپیوٹر کائنات سے 5 گنا بڑی ہے۔تاہم چینی سائنسدانوں کی یہ سمولیشن کائنات ایک گھنٹے تک ہی کام کرتی ہے

جبکہ سوئس سمولیشن 80 گھنٹے تک برقرار رہتی ہے۔اس طرح کی کمپیوٹر سمولیشن کے ذریعے خلا بازوں کو خلاء کے مختلف خطوں کی تحقیق میں مدد ملتی ہے اور وہ اس کے پراسرار عناصر جیسے تاریک مادے اور تاریک توانائی پر روشنی ڈالنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔چینی ٹیم نے اپنے تجربے میں کائنات کی پیدائش اور ابتدائی توسیع کو تخلیق کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم ان کا تجربہ مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکا۔ماہرین کے مطابق چین کے تیار کردہ سپر کمپیوٹرز عام طور پر اپنی مکمل صلاحیت کے تحت چلنے میں ناکام رہتے ہیں۔تاہم چینی سائنسدانوں کو توقع ہے کہ وہ جلد ہی اپنے نظام کی خامیوں کو دور کرکے ایسا سمولیشن تیار کرنے میں کامیاب رہیں گے، جو کائنات کی تخلیق سے لے کر موجودہ عہد تک کا احاطہ کرسکے گا۔اس کے لیے اب یہ ٹیم 2019 تک موجودہ سپر کمپیوٹر سے 10 گنا تیز مشین تیار کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…