جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں اٹاری کے مقام پر لہرایا جانے والا ترنگا باعث شرمندگی بن گیا

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امرتسر(آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے سرحد کے قریب نصب کیا جانے والا 360 فٹ بلند ترنگا خود بھارت کیلئے باعث شرمندگی بن گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست امرتسر میں اٹاری کے مقام پر 360 فٹ کی بلندی پر بھارتی جھنڈا (ترنگا) لہرا گیا تھا، اتنی بلندی پر جھنڈا لہرانے کے پیچھے بھارتی حکام کی نیت یہ تھی کہ ان کا پرچم پاکستان سے بھی صاف نظر آ سکے تاہم بھارت کا یہ مذموم مقصد پورا نہ ہوسکا اور تند و تیز ہوا نے بھارتی ترنگے کو تار تار کردیا

جس کی وجہ سے ریاستی حکام کو جھنڈا وہاں سے ہٹانا پڑا۔افتتاح کے بعد سے اٹاری کے مقام پر لگایا جانے والا جھنڈا تیز ہواؤں کی وجہ سے تین بار پھٹ چکا ہے اور آخری بار ریاستی حکام نے رواں برس اپریل میں یہاں سے جھنڈا ہٹایا تھا جسے اب تک دوبارہ نہیں لگایا جا سکا۔ اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھی اس مقام پر جھنڈا نہیں لہرائے گا جو کہ بھارتی شہریوں کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہا ہے۔امرتسر کے ڈپٹی کمشنر کمال دیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ کئی بار وزارت داخلہ اور وزارت بلدیات کو لکھ چکے ہیں کہ یہ جھنڈا پاکستان سے بھی نظرآتا ہے اور جب یہ پھٹ جاتا ہے تو شرمندگی پورے بھارت کو اٹھانی پڑتی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کی وزارت داخلہ اب تک کوئی حل نکالنے میں ناکام ہے کہ بار بار جھنڈے کو پھٹنے سے کیسے بچایا جائے اور عین ممکن ہے کہ اس بار 15 اگست پر اس مقام پر پرچم کشائی بھی نہ ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…