دوحہ(این این آئی)قطر کے مرکزی بنک کے بین الاقوامی زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ماہ جون میں چار عرب ممالک کی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں دس ارب چالیس کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔میڈیارپوٹس کے مطابق قطر کے مرکزی بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر گذشتہ پانچ سال میں پہلی مرتبہ سب سے کم ترین سطح پر آ گئے ۔سعودی عرب ،متحدہ
عرب امارات ، بحرین اور مصر نے پانچ جون کو قطر کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔اس کے بعد بعض بین الاقوامی بنکوں نے قطری بنکوں کے ساتھ کاروباری روابط منقطع کر لیے تھے اور قطر سے بعض غیرملکی کمپنیوں اور فرموں نے اپنا سرمایہ واپس لے لیا تھا جس کی وجہ سے اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔