بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی اداکار سنجے دت کی سالگرہ پر پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کا ان کو بڑا سرپرائز

datetime 1  اگست‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی سالگرہ پر ان کے نام محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی روح خالص اور دل سونے کا ہے۔بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکارسنجے دت نے گزشتہ روز اپنی 58 ویں سالگرہ منائی۔

اس موقع پربھارتی فلم انڈسٹری کے متعدد اداکاروں کے ساتھ پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ حمائمہ ملک نے بھی انہیں زندگی کی 58 بہاریں دیکھنے پر منفرد انداز میں مبارکباد دی۔حمائمہ نے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اور سنجے دت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے بہترین انسان قراردے دیا۔ انہوں نے لکھا میں نے اپنی زندگی میں آپ جیسا باصلاحیت انسان نہیں دیکھا، حمائمہ نے سنجے دت کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے لکھا کہ آپ کی روح خالص اوردل سونے کا ہے ، آپ کا اپنی والدہ سے محبت کرنے کا اندازمجھے بہت پسند ہے، میں جتنے بھی لوگوں کو جانتی ہوں ان میں آپ سب سے بہترین ہیں۔اداکارہ نے مزید لکھا آپ نے زندگی میں بہت مشکلات جھیلی ہیں لیکن ان مشکلات نے آپ کو توڑا نہیں بلکہ مزید مضبوط بنایا ہے ، میری خدا سے دعا ہے کہ آپ کی تمام مشکلات جلد سے جلد ختم ہوجائیں ، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ آپ جیسے قابل اور باصلاحیت اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، مجھے خدا سے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہئے کہ آپ اور آپ کی فیملی ہمیشہ خوش رہیں۔

واضح رہے کہ حمائمہ ملک اور سنجے دت نے 2012 میں بالی ووڈ فلم ’’شیر‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، فلم میں ان دونوں کے علاوہ اداکار ویویک اوبروئے اور سنیل شیٹھی نے بھی اہم کردار نبھائے تھے لیکن بدقسمتی سے یہ فلم سنجے دت کے جیل جانے کے باعث مکمل نہ ہوسکی، تاہم اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کا دوبارہ سے آغاز کیا جارہا ہے جب کہ یہ فلم حمائمہ کی دوسری بالی ووڈ فلم ہوگی اس سے قبل وہ عمران ہاشمی کے ساتھ ’’راجا نٹور لال‘‘ میں نظر آئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…