ریاض(این این آئی)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کی جانب سے قطر پر مزید پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ عربی زبان کے اخبار کے مطابق عرب ممالک کے حکام ایک اجلاس میں شرکت کے لیے بحرین پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ قطر پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے سے متعلق بات چیت کریں گے۔
اخبار کے مطابق نئی پابندیوں کا مقصد قطری معیشت کو مزید کم زور کرنا ہے۔ ان چار عرب ریاستوں نے پانچ جون کو قطر پر دہشت گردی کی معاونت کے الزامات عائد کرتے ہوئے اس کے ساتھ تمام تر سفارتی اور سفری تعلقات منقطع کر دیے تھے۔ قطر حکومت ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔