بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

شمالی کوریا پر امریکی اور اتحادی لڑاکا طیاروں کی پروازیں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی فضائیہ کے دو بی۔ون بی بمبار جہازوں نے جنوبی کوریا اور جاپان کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ مل کر جزیرہ نما کوریا پر پروازیں کیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو ایس پیسیفک کمانڈ کا کہنا تھا کہ یہ مشن شمالی کوریا کے تین اور 28 جولائی کو کیے گئے بین البراعظمی اشتعال انگیز میزائل تجربات کے براہ راست ردعمل میں کیا گیا۔

پیسیفک کے لیے امریکی فضائیہ کے کمانڈر جنرل ٹیرنس او شوافنسی کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بدستور خطے کے استحکام کے لیے فوری خطرہ ہے۔ سفارتکاری اب بھی مقدم ہے تاہم انتہائی خراب صورتحال میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ملک اور اپنے اتحادیوں کے لیے اپنے ہر دم تیار رہنے کا عزم ظاہر کر سکیں۔دس گھنٹے تک جاری رہنے والے اس مشترکہ مشن کا آغاز گوام میں اینڈریسن ایئرفورس بیس سے شروع ہوا جہاں سے امریکی بمبار طیاروں کے ساتھ دو جاپانی ایف۔ٹو لڑاکا طیاروں نے جاپانی حدود میں پروازیں کیں۔امریکی بمبار طیارے پھر جزیرہ نما کوریا کی فضاوں میں پہنچے جہاں تو وہاں جنوبی کوریا کے چار لڑاکا طیارے ان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ گوام فضائی اڈے پر واپس پہنچنے سے پہلے ان طیاروں نے شمالی کوریا کے اوسان ایئربیس پر سے نیچی پروازیں بھی کیں۔دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے باز رکھنے میں ناکامی پر چین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ہفتہ کو ٹوئٹر پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین “اس مسئلے کو آسانی سے” حل کر سکتا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…