دوحہ(این این آئی)خلیجی ریاست قطر کے محکمہ امورنے قطری شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو سال 2017ء کے فریضہ حج کی ادائی سے محروم کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق قطری محکمہ مذہبی امور کی ویب سائیٹ پر آن لائن حج درخواستوں کی وصولی اور رجسٹریشن کا سلسلہ بند ہے تاہم عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کی بندش کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی حکومت نے واضح کیا تھا کہ قطر کے عازمین حج سوائے قطری ایئرلائن کے کسی بھی دوسرے ملک کی پرواز کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کرسکتے ہیں۔ادھرسعودی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ قطر کے ساتھ سیاسی اور سفارتی کشیدگی کیباوجود قطری عازمین حج کو خوش آمدید کہا جائے گا اور انہیں دیگر عازمین حج کی طرح ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔