منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیلی نار پاکستان نے سوشل میڈیا پر سب سے متحرک برانڈ کا اعزازاپنے نام کرلیا

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں ٹیلی کام اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے صف اول کے ادارے ٹیلی نار پاکستان کو سوشل بیکرز نے اپنی جون 2017 کی ’’سوشل مارکیٹنگ رپورٹ‘‘ میں ملک میں سوشل میڈیا پر سب سے متحرک برانڈ قرار دے دیا ہے۔ سوشل بیکرز نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں سمیت لاتعداد کاروباری اداروں کی جانب سے جون 2017کے دوران فیس بک پر صارفین کے سوالات کے جوابات دینے کی شرح اور دورانیے کی نگرانی کی ۔

سوشل بیکرزکے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ٹیلی نارپاکستان نے اپنے آفیشل پیج کے ذریعے صارفین کے ہزاروں سوالات کے سو فی صد جوابات دے کر اپنے حریف اداروں پر پھر سے سبقت حاصل کرلی ہے۔ ملک کی سرفہرست ڈیجیٹل کمپنی کی حیثیت سے ٹیلی نار پاکستان سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہے۔ کمپنی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے صارفین سے براہ راست رابطے میں رہتے ہوئے ان کی آراء حاصل کرنے کے ساتھ کمپنی کی مصنوعات اور خدمات سے متعلق صارفین کو درپیش مسائل کا حل فراہم کرتی ہے۔اس پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر بلال کاظمی نے کہا کہ’’ملک میں سماجی طور پر سب سے زیادہ متحرک برانڈ کا اعزاز ہمارے صارفین کی ضروریات پر مرتکزطرزعمل اور کاروباری پالیسی کا مظہر ہے۔ہم ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کے نقیب کی حیثیت سے ٹیلی کمیونی کیشن خدمات فراہم کرنے والے ادارے سے ایک ڈیجیٹل کمپنی میں ڈھل رہے ہیں اور مذکورہ اعزاز کے حصول سے ہمارے عزم کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔‘‘سوشل بینکرز کی جانب سے 2012اور 2014میں ٹیلی نار پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مخصوص برانڈ ’ڈی جوس‘کو بھی سماجی میڈیا پر سب سے فعال برانڈ کا اعزاز دیا جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…