بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

نوازشریف کی نااہلی،چین اورامریکہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا،اہم اعلان

datetime 28  جولائی  2017 |

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ نے پاناما کیس کے فیصلے کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے پاناما کیس میں وزیراعظم نوازشریف کی نااہلیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاناماکیس کافیصلہ پاکستان کااندرونی معاملہ ہے۔امیدہے پارلیمنٹ نئے وزیراعظم کاانتخاب کر کے پرامن منتقلی کاعمل مکمل کریگی۔اس سے قبل چین نے پاناما کیس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھاکہ نوازشریف کی نااہلی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،

اس سے بیلٹ وروڈ منصوبے کے تناظر میں بھی ان کی سماجی ، اقتصادی تعاون پر مبنی شراکت داری متاثر نہیں ہوگی ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ کا کہنا تھاکہ دوست ہمسایہ ملک کے طور پر چین کو امید ہے کہ پاکستان کے تمام طبقے اور جماعتیں ملکی اور قومی مفادات کو ترجیح دیں گے ، اپنے داخلی امور سے مناسب طور پر نمٹیں گے ، اتحاد اور استحکام برقرار رکھیں گے اور اقتصادی وسماجی ترقی پر توجہ مبذول رکھیں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پوری اتری ہے ، ہمیں یقین ہے کہ پاک چین دفاعی تعاون ، شراکت داری پاکستان کے اندر صورتحال کی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگی ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق دائر درخواستوں پر نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا جب کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے کے مطابق نواز شریف کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔پانچ ججزکا متفقہ فیصلہ 25 صفحات پر مشتمل ہے جس کا کچھ حصہ جسٹس اعجاز افضل خان اور کچھ بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کھلی عدالت میں پڑھ کر سنایا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…