اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بین السطور پانامہ اسکینڈل پر متوقع عدالتی فیصلے پر مبہم انداز میں اشارہ دیدیا، پارٹی قیادت سے پاکستان پر منڈلاتے خطرات کے ضمن میں فیصلے کوصبر و تحمل سے قبول کرنے کی درخواست بھی کر دی ہے۔ انہوں نے پاکستان کا گھیرا تنگ ہونے کے معاملات سے اعلیٰ ترین 5سول و عسکری شخصیات بشمول ان کے آگاہ ہونے کا تذکرہ بھی کیا۔
انہوں نے پرزور درخواست کی ہے کہ پاکستان کی 5اعلیٰ شخصیات پاکستان پر منڈلاتے خطرات سے آگاہ ہیں، جس میں وہ بھی شامل ہیں، ہم یہ پانچوں شخصیات جانتی ہیں کہ پاکستان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ان حالات میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو خوش اسلوبی سے صبر و تحمل سے قبول کرنا ہو گا اور پارٹی قیادت کو آگے بڑھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کو منظم رکھنے کے چیلنج سے عہدہ برآہ ہونا ہو گا۔