جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

چین بھارت سرحدی تنازعہ نے امریکہ و آسٹریلیا کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا، گلوبل ٹائمزکے حیرت انگیزانکشافات،سنگین دعویٰ کردیاگیا

datetime 26  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین نے کہا ہے کہ امریکہ آسٹریلیا سمیت کچھ ممالک چین اور بھارت مابین کشیدگی کو ہوا دیکر اپنے مذموم مفادات حاصل کرنا اور چین کو بحیرہ جنوبی چین میں درپیش چیلنج بڑھانا چاہتے ہیں،چین نے خبردار کیا ہے کہ چین بھارت تنازعہ سے امریکہ کو کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں،چین اور بھارت مابین جاری تنازعہ نے آسٹریلیا اور امریکہ کی جانب سے بھارت کی کھلی حمایت نے انکے مکروہ چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے،

چین کے سرکاری خبر رساں ذرائع کے مطابق چین کا کہا ہے کہ امریکہ آسٹریلیا سمیت کچھ ممالک اپنے مذموم مقاصدکے حصول کے لئے چین اور بھارت مابین جاری تنازعہ کو ہوا دے رہے ہیں۔چین خبردار کرتا ہے کہ بھارت کے ساتھ تنازعہ سے امریکہ اور دوسرے کسی بھی ملک کو کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ۔ گلوبل ٹائمز لکھتا ہے کہ اس تنازعہ کو بڑھاوا دینے سے امریکہ آسٹریلیا کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ اخبار تحریر کرتا ہے کہ امریکہ چین کی توجہ جنوبی بحیرہ چین سے ہٹانا چاہتا ہے تا کہ وہ یہاں اپنی من مانی کر سکے چین ایسا کبھی بھی نہیں ہونے دیگا۔آسٹریلوی وزیر خارجہ کی جانب سے دیا گیا بیان بھی آسٹریلیا کے دوہرے معیار کی نشانی ہے۔امریکہ ہمیشہ اختلافات کو ہوا دیتا ہے اور مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ انصاف سے عاری دکھائی دیتا ہے۔امریکہ کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں۔چین جنوبی بحیرہ چین کا مقدمہ خود بہتر طور پر لڑ اور حل کر سکتا ہے ہم امریکہ کو اس میں مداخلت کی اجازت ہر گز ہر گز نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ فلپین، ویت نام، ملائیشیا اور برونائی کے ساتھ ساتھ تائیوان بھی سمندر کے مختلف حصے کا دعوی ٰکرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…