منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی وزیرستان میں ایک گھر کے اندر دھما کہ ، 12 افراد زخمی

datetime 1  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وانا(نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے ایک گھر کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پاکستان کے سرکاری ٹی وی نے پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بدھ کو جنوبی وزیرستان علاقے بگن میں ایک گھر میں زوردار دھماکہ ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے صدہ کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان میں 2009 میں فوجی آپریشن ’راہ نجات‘ شروع کیا گیا تھا جس میں سات لاکھ افراد نقلِ مکانی کر کے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر علاقوں کو چلے گئے تھے۔ ان متاثرین کی واپسی کا عمل 16مارچ کو شروع ہوا جبکہ جنوبی وزیرستان سے متصل شمالی وزیرستان میں گذشتہ سال جون میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے تقریباً دس لاکھ سے زائد متاثرین کی واپسی کے عمل کا آغاز گذشتہ روز ہوا ہے۔فوج کے ترجمان کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان کا اسّی فیصد علاقہ شدت پسندوں سے پاک کیا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…