جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’وہ ایک شرٹ جسے پہننے پر آپ کو گرفتار کر لیا جائے گا ‘‘ حکومت آخر اس شرٹ سے خوفزدہ کیوں ہے ؟ 

datetime 26  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی)ترکی میں مخصوص ٹی شرٹ پہننے پر درجنوں افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں سکیورٹی فورسز ایک ٹی شرٹ کی تلاش میں ہیں جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ ممنوعہ گولن تحریک اور گذشتہ برس ہونے والی بغاوت سے منسلک ہے۔

سی این این ترک کی رپورٹ کے مطابق پچھلے دس دنوں میں پولیس نے 30 ایسے لوگوں کو گرفتار کیا ہے جنھوں نے اس قسم کی ٹی شرٹیں پہن رکھی ہیں جن پر ‘ہیرو لکھا ہے۔چینل نے بتایاکہ ‘بعض امتحان دینے کے لیے جا رہے تھے، بعض یونیورسٹیوں میں تھے۔ پولیس نے تقریبا ہر ایسے شخص کو پکڑ لیا جس نے یہ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ چینل کے مطابق گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔بظاہر اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ماہ کے اوائل میں ناکام بغاوت میں شامل ایک سابق فوجی جب عدالت میں پیش ہوا تو اس نے یہی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔جولائی 2016 میں ہونے والی اس بغاوت کا الزام ترک حکومت فتح اللہ گولن اور ان کی تنظیم پر الزام لگاتی ہے۔ترک حکومت نے اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ٹی شرٹ گولن کی حمایت اور بغاوت کی علامت ہے۔حکومت نواز اخبار صباح نے لکھا ہے کہ ٹی شرٹ پر جو لفظ ہیرو لکھا ہے وہ ترکی زبان میں ‘پیارے امام کی برکت کا مخفف ہو سکتا ہے اور امام سے مراد فتح اللہ گولن ہو سکتے ہیں۔

اخبار کے مطابق گولن کے حامی اس قسم کی علامتی زبان استعمال کرتے رہے ہیں۔شرٹ کا مطلب جو بھی ہو، اب یہ فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ اسے ایک مقبول برینڈ فروخت کرتا تھا اور اس کی قیمت 4.20 ڈالر کے قریب تھی۔ جموریت اخبار کے مطابق کمپنی نے اسے اپنی دکانوں سے ہٹا لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…