ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

بالی ووڈ کی معروف’’ اداکارہ…منشیات فروشی ‘‘ میں ملوث نکلیں

datetime 26  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی) سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی ) نے ہندوستانی فلم انڈسٹری سے منسلک افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 12افراد کے نام سمن جا ری کر دیا ہے۔ حیدر آباد میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران ’’ایل ایس ڈی ‘‘ اور ایم ڈی ایم اے ‘‘ جیسی خطرناک منشیات کی برآمدگی کے بعد

اینٹی ڈرگ فورس کی سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی )نے تحقیقات کاآغاز کیا تو خوفناک انکشاف سامنے آیا کہ بھارتی فلم انڈسٹری سے منسلک اور خصوصی طور پر تیلیگو فلموں کے کئی مشہور ستارے بھی اس ’’کالے کاروبار ‘‘ میں ملوث ہیں۔سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے اس حوالے سے ساؤتھ فلموں کی مشہور ہیروئن اور بالی ووڈ کی معروف آئٹم گرل مومیتھ خان اور چارمی کور سمیت12افراد کو لیگل نوٹس بجھوا دیئے ہیں جبکہ مومیتھ خان کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔واضح رہے کہ مومیتھ خان بالی ووڈ فلموں ’’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘اس جیسی کئی فلموں میں آئٹم نمبرز پر دھوم مچاتے ہوئے شہرت پا چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…