منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

لاہور ، ینگ ڈاکٹرز کا مال روڈ ، جیل روڈ ، کینال روڈ اور فیروز پور روڈ پر شدید احتجاج

datetime 31  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور میں ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آگئے ، سروس سٹرکچر پر عمل درآمد ، گریڈ اٹھارہ میں براہ راست بھرتیاں کرنے اور اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ڈاکٹروں کی نعرے بازی ، آئندہ ہفتے دوبارہ احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ، لاہور میں مال روڈ ، جیل روڈ ، کینال روڈ اور فیروز پور روڈ پر مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ تین سال قبل منظور کیے جانیوالے سروس اسٹرکچر پر عمل درآمد کرایا جائے۔ گریڈ 18 میں براہ راست بھرتیاں کی جائیں اور تمام ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقیاں بھی دی جائیں۔ ہاو¿س آفیسرز ، ٹرینی ڈاکٹرز کو تنخواہ ادا کی جائے اور ڈاکٹروں کی موجودہ تنخواہ میں بھی اضافہ کیا جائے جبکہ مریضوں کے لئے سہولتوں میں اضافہ کیا جائے۔ ڈاکٹروں نے لاہور کی معروف شاہراہوں پر دھرنا دیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ینگ ڈاکٹرز نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد پرامن طور پر مظاہرے ختم کر دیئے۔ ڈاکٹرز کی طرف سے مطالبات کی منظوری کے لیے مرحلہ وار احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو آنے والوں دنوں میں ان کے احتجاج میں شدت آجائے گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…