بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایرانی حکومت کا انوکھا منصوبہ : منشیات کے عادی افراد میں حکومت منشیات تقسیم کریگی

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آن لائن)ایران میں جرائم پیشہ عناصر کو سخت سزائیں دی جاتی ہیں مگر اب حیران کن طور پر ایران میں منشیات کے عادی افراد میں حکومت کی جانب سے منشیات تقسیم کی جائے گی ۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی رکن پارلیمنٹ حسن نوزروزی کا کہنا ہے کہ ملک میں منشیات کے عادی افراد کو حکومتی واوچرز کے ذریعے ہلکی نوعیت کی منشیات تقسیم کرنے سے متعلق قانونی بِل کا منصوبہ موجود ہے۔اس اقدام کا مقصد سمگلروں اور منشیات کے عادی افراد میں تعلق ختم کرنا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی اِلنا نے نوروزی کے حوالے سے بتایا ہے کہ منشیات کے عادی افراد میں واوچرز کی تقسیم اسی طرح ہو گی جیسا کہ شاہ ایران کے زمانے میں ہوا کرتی تھی۔ اس وقت تمام مذہبی مراجع حکومت کے ذریعے منشیات کی تقسیم پر آمادہ تھے۔ نوروزی کے مطابق اس تجویز کا مقصد منشیات کے عادی افراد اور اس کے اسمگلروں کے درمیان تعلق ختم کرنا ہے۔ایرانی رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا کہ منصوبے کے تحت حکومت منشیات کے عادی افراد کوہلکی نوعیت کی منشیات فراہم کرے گی تا کہ وہ بتدریج اس لعنت سے چھٹکارہ پا سکیں۔ اس طرح یہ لوگ منشیات کے اسمگلروں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے سرکاری طور پر حکومت سے منشیات حاصل کریں گے۔نوروزی نے بتایا کہ ان تمام ترامیم کا اضافہ انسداد منشیات سے متعلق سابقہ قانون میں کیا گیا ہے۔منشیات خریدنے کے واوچرز یا کوپن تقسیم کرنے کا منصوبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں منشیات کے رجحان کا مقابلہ کرنے میں موت کی سزا بے فائدہ ثابت ہو چکی ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ برس کے دوران ایران میں منشیات سے متعلق جرائم کے 570 ملزمان کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…