جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

اردن میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ، 2 افراد ہلاک، ایک زخمی

datetime 24  جولائی  2017 |

عمان(آن لائن) اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع اسرائیلی سفارتخانے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اردن کے 2 شہری ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک اسرائیلی زخمی ہوا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں شہری ایک فرنیچر کمپنی کے لیے کام کرتے تھے اور فائرنگ سے قبل سفارتخانے میں داخل ہوئے تھے۔اس معاملے میں ابھی کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے اور اس بات کا بھی علم نہیں کہ فائرنگ کا سبب کیا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے سفارتخانے کو سیل کر دیا ہے اور اسرائیلی حکام نے عمارت خالی کر دی ہے۔اردن کی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ایک رہائشی مکان میں ہوا جو اسرائیلی سفارتخانے کے استعمال میں تھی۔پولیس نے بتایا کہ تحقیقات ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ انتہائی سکیورٹی والا یہ سفارتخانہ عمان کے پوش علاقے رابیہ کے پاس واقع ہے۔ سفارتخانے کے ارد گرد کے علاقے کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور حکام کی جانب سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔تاحال یہ علم نہیں ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس حملے کا تعلق اسرائیل کی جانب سے قدیم یروشلم شہر میں اسرائیلی سکیوٹی اقدامات سے ہے۔جمعے کو عمان میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ مسجد اقصیٰ میں کیے جانے والے اقدامت واپس لیے جائیں۔خیال رہے کہ یروشلم کے مقدس مقام پر نئے سکیورٹی انتظامات کیے جانے پر یروشلم میں بھی اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں ہوئیں جبکہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے حرم الشریف میں میٹل ڈیٹکٹر لگائے جانے کے بعد اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام رابطے ختم کر دیے۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد مزید سکیورٹی کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔خیال رہے کہ سنہ 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد اسرائیل نے مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…