بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

قطر کے ساتھ رابطے،بڑا بریک تھرو،متحدہ عرب امارات نے اہم اعلان کردیا

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ گذشتہ روز سامنے آنے والا امیر قطر کا موقف خلیجی ملکوں کے درمیان رابطوں کی بحالی کی دعوت ثابت ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ امیر قطر کے خطاب میں بعض مثبت پہلو موجود ہیں۔

توقع ہیان کے اس خطاب کے بعد باہمی رابطوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔ اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ امیر قطر کا خطاب اپنے سابقہ موقف میں نظر ثانی اور رابطوں کی بحالی کی دعوت ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کی جانب سے اپنے سابقہ موقف پر اصرار بحران کو مزید گھمبیر کررہا ہے۔ خلیجی بحران کے حل کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں مگر مذاکرات کی کامیابی کے لیے موقف میں نظرثانی ستون کی حیثت رکھتی ہے۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز امیر قطر نے اپنے خطاب میں تسلیم کیا تھا کہ قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان دوحہ کی خارجہ پالیسی پر اختلافات رہے ہیں۔تاہم انہوں نے الزم عاید کیا تھا کہ قطر کے خلاف پروپیگنڈہ مہم پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد قطر پر دوسرے ملکوں کی پالیسی مسلط کرنا ہے۔ امیر قطر نے کہا تھا کہ خلیجی ملکوں سے بحران کے باوجود قطر میں زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…