بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

قطرنے ہمارے مطالبات پورے نہ کیے تو ہم کیا کام کریں گے؟ سعودی عرب کے صبر کا پیمانہ لبریز ۔۔ کیا دھماکے دار اعلان کردیا ؟ 

datetime 21  جولائی  2017 |

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست قطر کو بائیکاٹ کرنے والے چارعرب ممالک کی طرف سے پیش کردہ تمام مطالبات پورے کرنا ہوں گے۔قطر کے سامنے تعلقات کی بحالی کے لیے پیش کیے گئے مطالبات میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

عرب ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب قطر کو پیش کیے گئے مطالبات سے دست بردار نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ قطر قاہرہ میں چار عرب ملکوں کے ہونے والے اجلاس کے بعد ان چھ بنیادی اصولوں کی پاسداری کرے جو اس اجلاس میں پیش کیے گئے ہیں۔المعلمی نے مزید کہا کہ قطر کو چار عرب ملکوں کے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ قطر کو باہر سے مدد مل رہی ہے اور وہ بیرونی امداد سے تقویت پکڑ رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی سفیر نے کہا کہ قطر کا محاصرہ نہیں صرف سفارتی بائیکات کیا گیا ہے۔ اگر قطر کی طرف سے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے تو بائیکاٹ کرنے والے ممالک اس معاملے کو سلامتی کونسل میں لے جاسکتے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…