ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پیسہ کیسے باہر جاتاہے اور واپس کیسے آتاہے؟منی لانڈرنگ کا حیرت انگیز طریقہ پکڑاگیا،بڑے بڑے نام زد میں آگئے

datetime 19  جولائی  2017 |

اسلام آباد( آ ئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت دائر مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں جبکہ کمیٹی کو فیڈرل بور ڈ آ ف ریو نیو کے حکام نے آ گاہ کیا کہ ایف بی آر نے بیرون ملک سے اربوں روپے تحائف میں بھیجوانے والے اڑھائی ہزار افراد کی شناخت کر کے سکروٹنی کا آغاز کر دیا۔

کمیٹی میں ایف بی آر کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ بیرون ملک سے اربوں روپے بطور تحائف بھیجوانے والے دو ہزار سات سو پچاسی افراد کو شناخت کر لیا ہے ان کی چھان بین کا عمل جاری ہے جس پر سینٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ پہلے ملک سے حوالے کے ذریعے پیسے باہر بھیجوائے جاتے ہیں پھر تحائف کی شکل میں واپس منگوائے جاتے ہیں ۔ منگل کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ ، ریونیو ، اقتصادی امور ، شماریات و نجکاری کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، سنیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ٹیکس دہنذگان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت کیس بنائے جانے کاانکشاف ہوا ہے۔جس پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے دو سو سے زائد معاملات ایف بی آر کو بھیجوائے ہیں جس کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے۔کمیٹی نے ایف بی آر سے اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت دائر مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی۔کمیٹی میں بینک آف پنجاب کے حصص کی قیمتوں میں ہیر پھیر کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔بینک آف پنجاب کے شئیر ہولڈرز نے کمیٹی کو بتایا کہ بینک کے صدر کی جانب سے دس لاکھ حصص کم قیمت پر خرید کر تھوڑے عرصے میں زیادہ قیمت پر بیچ دیے جس کے تحت عارف حبیب لمیٹٹد اور میاں منشاء کے بروکریج ہاؤسز کو فائدہ پہنچایا گیا۔

قائمہ کمیٹی میں سینٹر اعظم سواتی کی جانب سے پیش کردہ فنانشل انسٹیٹویشن ( ریکوری آف فنانس ) میں مزید ترمیم کا بل سٹیٹ بنک کے جواب کے باعث واپس لے لیا ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک نے کمیٹی کو بتایا کہ اس حوالے سے پہلے ہی ترمیم ہو چکی ہے اوربیرون ملک مقیم پاکستانی وہاں پر موجود پاکستانی بنک سے قرضہ حاصل کر سکیں گے اور اگر وہ بیرون ملک میں پاکستانی بنک سے قرضہ لے کر واپس کیے بغیر پاکستان آجاتے ہیں تو پاکستان کی عدالت میں ان کے خلاف کیس دائر ہو سکے گا،

جس پر سینٹر اعظم سواتی نے ترمیمی بل واپس لے لیاجبکہ سینٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے پیش کر دہ اکنامک ریفارمز ترمیمی بل پر مزید غور آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا ، وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ حکومت اس بل میں ترامیم لارہی ہے جس پر سینٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پہلے حکومت ترامیم لے کر آئے پھر اس بل کو واپس لیا جائیگا،

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے منی لانڈرنک ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے بتایا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ میں حال ہی میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی بلکہ صرف رولز اور ریگورلیشنز میں ترامیم کی گئی ہیں ، کمیٹی نے ٹیکس دہندگا ن پر منی لانڈرنگ سے متعلق کیسوں کی ایف بی آر سے تفصیلات طلب کر لیں ، کمیٹی بنک آف پنجاب میں ان سائیڈ ٹریڈنگ اور اوور رائٹنگ کی شکایت پر آئندہ اجلاس میں بنک آف پنجاب کی انتظامیہ ،

ایس ای سی پی کو طلب کر لیا، کمیٹی میں دو ہزار سات سو پچاسی ٹیکس دہندگان کی جانب سے تحائف کی تحقیقات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس میں ایف بی آ ر حکام نے کمیٹی کو بتایا تحقیقات ہورہی ہیں جس میں یہ دیکھا جارہا ہے کہ کہ ٹیکس ادا شدہ پیسے سے تحائف بھیجے گئے یا نہیں اور بنکنگ چینل کو استعمال کیا گیا ، ایف بی ار حکام نے کہا کہ اس کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کرد ی جائیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…