ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے اگلے الیکشن کیلئے چارمطالبات رکھ دیئے

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ کرتے ہوئے اگلے الیکشن کیلئے چار مطالبات رکھ دیئے ہیں اور کہاہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے نیچے اگلے انتخابات قبول نہیں ٗ کسی جماعت کو موجودہ الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ٗ اوورسز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہونا چاہیے ٗ نگران حکومت کے قیام میں تمام جماعتیں آن بورڈ ہونی چاہئیں ٗ

اب بھی وقت ہے نواز شریف استعفیٰ دیں ٗ نواز شریف کو ملک کی فکر ہی نہیں ہے ٗ ایل او سی پر پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئیں ٗ افسوس نواز شریف نے سیالکوٹ میں بیٹھ کر ان واقعات کا ذکر تک نہیں کیا ٗپورے شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وزیراعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بزنس کے نام پر صرف کرپشن کی ٗآف شور کمپنیاں بنائیں اور فرنٹ مین رکھے ٗبڑے بڑے منصوبوں سے مال بنایا اور ملک سے باہر بھیجا ٗآج پوچھتے ہیں ان کا قصور کیا ہے۔عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ان کو صفائی کے5 مواقع دئیے مگر انھوں نے سوا سال میں سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں بولا ٗ عمران خان نے کہاکہ ایل او سی پر پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں لیکن افسوس نوازشریف نے آج سیالکوٹ میں بیٹھ کر ان واقعات کا ذکر تک نہیں کیا کیوں کہ انہیں اور ان کی کابینہ کو اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے ۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ منی ٹریل کیا ہے اورکہاں سے پیسہ آیا اور کہاں سے گیا ٗنواز شریف صرف اپنی کرپشن بچانے میں لگے ہوئے ہیں ٗجے آئی ٹی کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نواز شریف نے بزنس کے نام پر صرف کرپشن کی ہے ٗانہوں نے کمپنیاں بنائی اور فرنٹ میں رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑے بڑے پروجیکٹ بناؤ ٗ پیسے نکالو اور ملک سے باہر بھیجو، ان کا کاروبار ہی کرپشن ہے، ان کے بڑے پروجیکٹس کا فائدہ صرف شریف خاندان کو ہی ہوا۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اپنے دفاع میں کہنے کو نواز شریف کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، ہم جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ سب کچھ سچ ثابت ہو گیا اور جو انہوں نے کہا کہ وہ سب جھوٹ ثابت ہوا۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کو منی لانڈرنگ سکھائی، ترقی صرف شریف خاندان کے اثاثوں میں ہورہی ہے۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل سے قبل وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا اور سب کو پتا چل چکا ہے نوازشریف پکڑے گئے ہیں اور اب بھی وقت ہے وہ استعفیٰ دے دیں جب کہ نوازشریف یا خود استعفیٰ دیں گے یا ان کو نکالا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو نا اہل ہونا ہے ور اب جدہ نہیں بلکہ اڈیالہ جانا ہے ٗ پورے شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

عمران خان نے کہاکہ ہم سمجھتے تھے نوازشریف بہت بڑا بزنس مین ہے لیکن اب جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پتا لگا نوازشریف کا بزنس ہی کرپشن کا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وکلا برداری اچھی طرح سمجھتی ہے کہ وزیراعظم کو استعفیٰ دینا چاہیے جبکہ وکلا کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کیلئے ہڑتال پر شکریہ ادا کرتا ہوں عمران خان نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر تحفظات ہیں لہذا آزادانہ الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کونئے سرے سے تشکیل دیا جائے، 2018

کے انتخابات کے لیے بائیو میٹرک سسٹم لایاجائے، ایسا الیکشن کمیشن ہو جس پر سب جماعتوں کو اعتماد ہو اور نگراں الیکشن کے لیے ساری سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو سندھ الیکشن کمیشن اور پیپلزپارٹی کو پنجاب الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہے جب کہ ہر ضمنی انتخاب میں ہارنے والا کہتا ہے شفاف الیکشن نہیں ہوا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…