اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان نے لاہور میں لوگوں کے گھروں میں اربوں روپےچھپا رکھے ہیں، نجی ٹی وی پروگرام میں معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے بتایا ہے کہ شریف خاندان نے لاہور میں لوگوں کے گھروںمیں اربوں روپے چھپا کر رکھے ہوئے ہیںاور ایک گھر میں 25، 25اروب روپے چھپائےگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے میں ڈھائی سو پلاٹ بھی ہیں
جن کے معاملات ایک بندہ دیکھ رہا ہے۔اس موقع پر پروگرام کے میزبان اینکر سعید قاضی کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس جہاں کسی کے زوال کا باعث بن رہا ہے وہیں وہ کسی کے لئے سونے کی کان بھی ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ پانامہ کیس میں وکلا کو 48کروڑ روپے فیسوں کی مد میں دئیے گئے ہیں۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہااس کیلئے ۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!