منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے اپنے کزن کو 49 ہزار پائونڈز کس کام کیلئے دیئے ؟ سنگین دعویٰ

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ کی رہنما انوشہ رحمان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے کزن کی لیگل فرم کو تحقیقات کیلئے پیسے ادا کیے۔ سربراہ جے آئی ٹی کے کزن کی کمپنی ایک سال سے کام نہیں کر رہی تھی لیکن ان کو یہ کام دیا گیا جس کے عوض اس پرائیوٹ کمپنی کو 49 ہزار پاؤنڈ کی رقم ادا کی گی۔انوشہ رحمان نے کہا اب میڈیا اور ہر طرف یہی سوال اٹھ رہا ہے کہ چیئرمین جے آئی ٹی نے اپنے کزن کو ہائر کیا۔

سربراہ جے آئی ٹی کو اس پر جواب دینا ہو گا کہ کیا یہ الزامات درست ہیں یا غلط کیونکہ دوسروں پر الزام لگانا آسان کام ہے۔ کیا جے آئی ٹی کے اوپر ایک اور جے آئی ٹی بنانا پڑی گی۔اس موقع پر صحافی نے انوشے رحمان سے سوال کیا کہ آپ منی ٹریل کب عدالت میں جمع کروا رہی ہیں لیکن انوشہ رحمان منی ٹریل کے بارے میں جواب دیئے بغیر ہی چلی گئیں۔یاد رہے واجد ضیا کی سربراہی میں جے آئی ٹی نے 60 روز کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…