ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

شیخ رشید کو نالہ لئی میں ڈوب مرنا چاہیے ، عابد شیر علی

datetime 18  جولائی  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو نالہ لئی میں ڈوب مرنا چاہیے ،پچیس سال نواز شریف کے جوتے پالش اور کتوں کو نہلاتا رہا، آج نواز شریف پر جرح کی استدعا کررہا ہے، نذرانہ پیر بتائیں کتنے ارب کے چڑھاوے چڑھتے ہیں اور کتنا ٹیکس دیتے ہو ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے شیخ رشید پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا پچیس سال شیخ رشید نواز شریف کے جوتے پالش اور

کتوں کو نہلاتا رہا،آج وہ نواز شریف پر جرح کی استدعا کررہا ہے، اسے اب نالہ لئی میں ڈوب مرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا چیلنج کرتا ہوں شیخ رشید اپنے اثاثے مجھے دیں اور میرے اثاثے رکھ لیں۔عابد شیر علی نے شاہ محمود قریشی کو ٹرپل شاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نذرانہ پیر سے پوچھتا ہوں کہ کتنے ارب کے چڑھاوے چڑھتے ہیں کتنا ٹیکس دیتے ہو ۔وزیر مملکت نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر چوہدری شجاعت بیگانی شادی میں بوڑھا دیوانہ بن کر پہنچے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…