منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کاگاڑیوں کے بعد ٹیلی فون کی مونوٹائزیشن پالیسی لانے کا فیصلہ ،حیرت انگیزتفصیلات سامنے آگئیں

datetime 17  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی مونوٹائزیشن پالیسی کے بعد ٹیلی فون کی مونوٹائزیشن پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے سمری تیار کر کے متعلقہ ادارے کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کے لئے ٹیلی فون کی مونوٹائزیشن پالیسی بلانے کے حوالے سے کام مکمل کر لیا ہے۔

ٹیلی فون کی مونوٹائزیشن گریڈ17سے22کے افسران کو دی جائے گی۔ پالیسی کے تحت جو بھی افسر سرکاری نمبر کی سہولت حاصل نہیں کرنا چاہتا اس کو ٹیلی فون الاؤنس کی مد میں رقم دی جائے گی۔ اس وقت گریڈ17کا سرکاری افسر13سو روپے ٹیلیفون الاؤنس لے رہا ہے جو کہ گریڈ22کے افسر کے لئے 5ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فون مونوٹائزیشن سے 80فیصد افسران فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس سے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریچن کو سالانہ100ملین روپے کا نقصان ہو سکتا ہے کیونکہ جب افسران مونوٹائزیشن الاؤنس حاصل کریں گے تو این ٹی سی کی آمدن میں کمی وقع ہو گی۔ این ٹی سی پاکستان میں نمبر کی سہولیات فراہم کرنے والا خود مختار ادارہ ہے۔ ٹیلی فون کی مونوٹائزیشن کابینہ ڈویژن نے غور و خوص کے لئے متعلقہ اداروں کو بھجوا دی ہے جس کے بعد کابینہ نے اس کی منظوری لی جائے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 2011ء میں گاڑیوں کی مونوٹائزیشن پالیسی کا اعلان کیا تھا یہ پالیسی20سے22گریڈ کے افسر حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پالیسی نہ صرف ناکام ہوئی بلکہ افسران گاڑیاں رکھنے کے ساتھ ساتھ الاؤنس بھی وصول کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…