ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

حکومت نے حدیں پارکرلیں،54ارب 46 کروڑ روپے کا روزانہ نیا قرض کیوں اور کب لیاجاتارہا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 17  جولائی  2017 |

کراچی(آن لائن)حکومت نے بجٹ اخراجات پورے کرنے کے لیے گزشتہ ماہ جون کے تیسرے ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹر سے اوسطاً54ارب 46 کروڑ روپے یومیہ قرض لیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون کے تیسرے ہفتے کے دوران حکومت کی طرف سے بینکوں سے مجموعی طور پر 381 ارب 19 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے گئے۔نئے قرضوں میں سے 138 ارب 65 کروڑ 30 لاکھ روپے مرکزی بینک اور 182 ارب 53 کروڑ 50 لاکھ روپے کمرشل بینکوں سے لیئے گئے ۔

مالی سال کے دوران حکومت کی طرف سے بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 14 کھرب 44 کروڑ روپے قرض لیا گیا جو پچھلے سال سے 61 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں نے بھی مالی سال کے دوران بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 235 ارب 56 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے جو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 155 فیصد زیادہ ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…