ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

شہبازشریف نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 17  جولائی  2017 |

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ نیازی صاحب کی الزام تراشی ،جھوٹ اورمنافقت کی سیاست سے عوام متنفر ہوچکے ہیں اور انہوں نے ہر موقع پر جھوٹ بولنے کے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔پاکستان کے باشعور عوام دروغ گوئی اور دشنام طرازی کی ایسی منفی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دھرنے دے کرپاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی،

پھر لاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان پر ایک اور وار کیاگیا اور اب دھرنا گروپ جھوٹ اورالزام تراشی کے ذریعے پاکستان کی قسمت سے پھر کھیلنے کی کوشش کررہا ہے ۔ سیاسی عدم استحکام اوربے یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کرنیوالے نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے اور عوام خوشحال ہوں ۔یہ عناصر صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے عوام کی مشکلات بڑھا رہے ہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے تیز رفتار سفر کو روکنے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب نے سیاست میں گالم گلوچ اورناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھایا اور ان کی سیاست جھوٹ،منافقت اورذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے ، لیکن مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی ترقی اورخوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے اور ہماری سیاست شائستگی اوراقدار کی سیاست ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے منصوبوں میں شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور بلاشبہ ترقی و خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب نے صرف انتشار، الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کی ہے اور دھرنا گروپ نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو روکنے کیلئے ہر موقع پر رکاوٹیں ڈالیں اور یہ شکست خوردہ عناصر اس وقت انتشار پھیلا کر قوم کی یکجہتی اور قومی ترقی کو پارہ پارہ کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں،

جب ملک پائیدار بنیادوں پر ترقی کر رہا ہے اور تاریخ میں پہلی بار انتہائی تیز رفتاری سے شفافیت کے ساتھ ترقیاتی اور توانائی کے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں اور ایسے وقت انارکی پھیلانے کی کوشش عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔منفی سیاست کے موجد نے اقتدار کی ہوس میں قومی مفاد ات کو داؤ پر لگانے سے بھی گریز نہیں کیا۔

ملک کی ترقی و خوشحالی اور سی پیک میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کرنے والے قوم کے مجرم ہیں اور ملک و قوم کی روشن ہوتی ہوئی تقدیر سے کھیلنے والے ایسے سیاسی عناصر کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ افراتفری،محاذآرائی اورانتشار پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستان کی تیز رفتار ترقی روکنا چاہتے ہیں اور یو ٹرن کے عالمی ریکارڈ ہولڈر سیاست دان ذاتی انا کی خاطر ملک و قوم کی تقدیر سے گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں اورانتشار پیدا کرنے والے عناصر کو عوام کی ترقی اوربدلتی ہوئی قسمت سے کوئی سروکار نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مقبولیت سے خائف عناصر دراصل ملک کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اورخوشحالی کی منزل ضرور حاصل کرے گا اور پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کرنے والوں کے منفی حربے ناکام رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…