ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فواد خان شہرت میں جلد شاہ رخ، عامر اور سلمان کو پیچھے چھوڑ دیں گے: شوبھا ڈے

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ گلوکارہ شوبھا ڈے نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان بھارت میں بہت تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں اور وہ جلد ہی شہرت کے معاملے میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ شوبھا نے کہا کہ فواد بالی ووڈ کے سب سے بڑے خان بننے والے ہیں۔ پاکستانی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شوبھا نے کہا کہ فواد خان کو صرف لڑکیاں ہی نہیں بلکہ عمر رسیدہ افراد اور بچے بھی پسند کرتے ہیں اور ان کی کشش جلد ہی سب کو دیوانہ کرنے والی ہے۔ شوبھا ڈے ایک ثقافتی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان آئی ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی بھی ان کے ساتھ ہے اور جب انہوں نے اپنی بیٹھی آشا کو بتایا کہ وہ پاکستان جا رہی ہیں تو وہ بھی فورا تیار ہو گئی۔ شوبھا نے کہا کہ جب میں نے آشا سے پوچھا کہ لاہور پہنچ کر تم کیا کرنا چاہو گی تو اس نے کہا کہ میں فواد خان سے ملنا چاہوں گی اور اگر ایک بار میں فواد خان سے ملنے میں کامیاب ہو گئی تو یہ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہو گی۔شوبھا نے کہا کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے ۔ انہیں ہمیشہ لاہور آ کر بہت اچھا لگتا ہے اور وہ اندرون لاہور، شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد دیکھنے ضرور جاتی ہیں۔ انہیں لاہور کے کھانے اور خاص طور پر اندرون لاہور کا توا چکن بہت پسند ہے۔شوبھا نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان فلم انڈسٹری کا سب سے ذہین انسان ہے۔ وہ ڈسپلن اور سخت محنت سے اس مقام پر پہنچا ہے۔ شاہ رخ خان ان دنوں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم رئیس میں اداکاری کر رہے ہیں۔ ماہرہ کے حوالے سے شوبھا نے کہا کہ اگرچہ میری ماہرہ سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن میں نے ان کے بارے میں سنا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ بالی ووڈ میں کامیاب ہوں اور دیگر پاکستانی اداکار بھی بالی ووڈ میں کامیابی حاصل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…